حج وعمرہ ٹور آپریٹرزجی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں:سپریم کورٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2022
حج وعمرہ ٹور آپریٹرزجی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں:سپریم کورٹ
حج وعمرہ ٹور آپریٹرزجی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں:سپریم کورٹ

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مختلف پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے سعودی عرب جانے والے حج اور عمرہ زائرین پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے استثنیٰ کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس اے ایس اوکا اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

جسٹس اوکا نے کہا کہ ہم نے استثنیٰ اور امتیاز دونوں کی بنیاد پر درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس اوکا نے کہا کہ ہندوستان سے باہر فراہم کی جانے والی خدمات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بارے میں عرضی گزاروں کی طرف سے اٹھائی گئی دلیل کو مدنظر رکھا گیا ہے کیونکہ یہ ایک اور بنچ کے سامنے زیر التوا ہے۔

رجسٹرڈ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک سے باہر کی سرگرمیوں پر ٹیکس لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ ہندوستان سے باہر استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی نہیں لگایا جا سکتا۔

ٹور آپریٹرز نے دلیل دی تھی کہ جس طرح عازمین حج کو حج کمیٹی کے ذریعے کوئی سروس ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، اسی طرح پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والوں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ایس ٹی نہیں ہونا چاہیے۔ حاجیوں کی مذہبی سرگرمیوں جیسے فلائٹ سفر، رہائش وغیرہ کے لیے فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے۔