محرم کے بغیر حج ۔ پاکستانی خاتون نے حاصل کیا اعزاز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
ایک نیا آغاز
ایک نیا آغاز

 

 

جدہ: امسال حج میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی جب محرم کے بغیر پہلی مرتبہ کسی خاتون نے حج کیا۔ ایک بڑی تبدیلی اور ایک بڑا انقلاب کہہ سکتے ہیں۔ جس کو بدلتے سعودی عرب کا ایک زندہ نمونہ بھی مانا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بھی سماجی سطح پر خواتین کے تعلق سے بڑی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے محرم کی شرط ختم کرنے بعد پاکستان کی 35 سالہ بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا۔

جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔

رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خاتون کو نامحرم کے بغیر حج کی اجازت دی تھی۔

اس موقع پر بشریٰ شاہ نے بتایا کہ بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔

میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے صرف 60 ہزار عازمین کو فریضہ حج ادا کرے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے اولین شرط ویکسینیشن کروانا تھی۔ اس سال حج کرانے والوں میں 40 فیصد خواتین ہیں۔