گیان واپی کیس: مسجد کمیٹی نے سماعت کی تیاری کے لیے دو ماہ کا وقت مانگا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2022
گیان واپی کیس:  مسجد کمیٹی نے سماعت کی تیاری کے لیے دو ماہ کا وقت مانگا
گیان واپی کیس: مسجد کمیٹی نے سماعت کی تیاری کے لیے دو ماہ کا وقت مانگا

 

 

وارانسی :گیان واپی کیس میں مسجد کمیٹی نے سماعت کی تیاری کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت مانگا ہے۔عرضی میں کہا گیا کہ اگلی سماعت سے قبل تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔ انجمن کمیٹی کے وکیل محمد توحید خان نے کہا کہ ہمیں تیاری کے لیے وقت چاہیے۔ اس لیے ہم نے درخواست دائر کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

اس پر عدالت درخواست کی سماعت 22 ستمبر کو کرے گی۔ اس پر گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی نے وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے شرنگر گوری-گیا ن واپی کمپلیکس معاملے میں اگلی سماعت سے پہلے وقت مانگا ہے۔

گزشتہ ہفتے وارانسی کی ضلعی عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ 22 ستمبر مقرر کی تھی۔ انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی نے ہفتہ کو درخواست دائر کرتے ہوئے وقت مانگا۔ ضلعی عدالت نے 12 ستمبر کو فیصلہ سنایا کہ وہ پانچ ہندو خواتین کی درخواست کی سماعت جاری رکھے گی، جن کی مورتیاں گیانواپی کمپلیکس کی بیرونی دیوار پر ہندو دیوتاؤں کی روزانہ پوجا کے لیے واقع ہیں۔

اس دوران کہا گیا کہ کسی بھی موجودہ قانون کے تحت درخواست پر پابندی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع جج اے کے وشویش نے 12 ستمبر کو انجمن انتفادہ مسجد کمیٹی کی عرضی کو بھی خارج کر دیا۔

جس میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ ہندو خواتین کی درخواست پلیس آف ورشپ (خصوصی دفعات) ایکٹ 1991 اور دو دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ ضلع عدالت کے حکم کے بعد مسجد کمیٹی نے کہا کہ وہ اس حکم کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ 14 ستمبر کو، کیس میں ہندو مدعیان کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے ہائی کورٹ میں کیویٹ داخل کیا۔

سینئر وکیل ہری شنکر جین نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہندو فریقین کو بتائے بغیر دوسری طرف کی بات نہ سنی جائے۔ یہ انتباہ اے آئی ایم سی کی جانب سے واضح کرنے کے بعد آیا ہے کہ وہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔