گجرات : 1993 ممبئی بم دھماکوں کے چار مفرور دہشت گرد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2022
گجرات : 1993 ممبئی بم دھماکوں کے چار مفرور دہشت گرد گرفتار
گجرات : 1993 ممبئی بم دھماکوں کے چار مفرور دہشت گرد گرفتار

 

 

احمد آباد: انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس کے چار مفرور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بدنام زمانہ مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی 4 مفرور دہشت گردوں اور ممبئی دھماکوں کے ملزموں کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں ابوبکر، یوسف بھٹکا، شعیب بابا، سید قریشی شامل ہیں۔

جے پور میں دہشت گردی کے واقعہ میں ان کا ملوث ہونا بھی سامنے آیا ہے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی احمد آباد ٹیم نے ان دہشت گردوں کو پکڑا ہے، اس سے قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی میں درجنوں مقامات پر چھاپے مارے تھے۔

غور طلب ہے کہ ممبئی بم دھماکہ کیس میں مطلوب مجرم اور بدنام زمانہ مافیا ڈان داؤد ابراہیم کو مطلوب ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس کے خلاف کئی طرح کے قانونی نوٹس جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ گرفتار کیے گئے چاروں دہشت گرد داؤد ابراہیم کے قریبی بتائے جاتے ہیں، وہ ایک عرصے سے داؤد کے کہنے پر ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی مجرمانہ وارداتیں کر رہے تھے۔’

دہشت گرد تنظیموں سے ان کے روابط کا بھی امکان ہے، انسداد دہشت گردی اسکواڈ ان سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہا ہے اور ان کے بین الاقوامی تعلقات اور دہشت گرد تنظیموں سے ان کی ملی بھگت کے بارے میں تفتیش اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

جانئے مکمل واقعہ - کب کیا ہوا؟

 دراصل 1993 کے ممبئی دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جب کہ 713 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس تباہی میں 27 کروڑ روپے سے زائد کی املاک تباہ ہوگئیں۔

 ان دھماکوں کی چیخیں پورے ملک میں سنی گئیں۔ ممبئی بم دھماکے ایک منصوبہ بند طریقے سے کیے گئے۔ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا اشارہ ملنے کے بعد ممبئی دھماکوں کے لیے پہلے لوگوں کا انتخاب کیا گیا۔ اسے دبئی کے راستے پاکستان بھیجا گیا اور تربیت دی گئی۔

 اپنے اسمگلنگ نیٹ کا استعمال کرتے ہوئے، داؤد نے دھماکہ خیز مواد کو بحیرہ عرب کے راستے ممبئی پہنچایا تھا۔