حکومت نے کشمیر میں 87 میں سے 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2025
 حکومت نے کشمیر میں 87 میں سے 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے
حکومت نے کشمیر میں 87 میں سے 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے

 



سرینگر، 28 اپریل: حکومت نے آج کشمیر میں سیاحوں کے لیے 87 سیاحتی مقامات میں سے 48 کو بند کر دیا ہے،

بند کیے گئے سیاحتی مقامات میں یوسمرگ، توسہ میدان، دودھ پتھری، اہربل، کوسر ناگ، بانگس، کاریوان ڈیوَر چندیگام، بانگس ویلی، وولر/واٹلَب، رامپورہ اور راجپورہ، چرار، منڈیج-حمام-مرکوت آبشار، کھمپو، بوسنیا، وجی ٹاپ، سن ٹیمپل، ویریناگ گارڈن، سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، اکڑ پارک، حبہ خاتون پوائنٹ، بابا ریشی، رنگوالی، گوگلدرا، بدرکوٹ، شرونز آبشار، کمان پوسٹ، نمبلان آبشار، ایکو پارک خڈنیار، سنگروانی،

جامع مسجد، بادام واری، راجوری کدل ہوٹل کنعاز، عالی کدل جے جے فوڈ ریسٹورنٹ، آئیوری ہوٹل، پادشاہ پال ریزورٹ اینڈ ریسٹورنٹ، فقیر گوجری میں چیری ٹری ریزورٹ، نارتھ کلیف کیفے اینڈ ریٹریٹ بائے اسٹے پیٹرن، فاریسٹ ہل کاٹیج، ایکو ولیج ریزورٹ (دارہ)، آستان مرگ ویو پوائنٹ، آستان مرگ پیراگلائیڈنگ، مامنتھ اور مہادیو ہلز، بدھسٹ خانقاہ، ڈاچگام (ٹراوٹ فارم/فشریز فارم سے آگے)، آستان پورہ (خصوصاً قیام گاہ ریزورٹ، لاچپتری، ہنگ پارک اور نرناغ) شامل ہیں,دیگر مقامات پر مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ کچھ مقامات کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے