حکومت کسانوں سے مذاکرات میں سنجیدہ ہو: دیوےگوڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2021
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا

 

 جنتادل (سیکولر) کے لیڈر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کے مسائل کے سدباب کے لئے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے-

مسٹر دیوے گوڑا نےجمعرات کو راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو روکنے اور ان کی قلعہ بندی کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ حکومت کو کسانوں کے ساتھ مسلسل مذاکرات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں۔ ان کے پاس ایک ایکڑ یا اس سے بھی کم زمین ہے۔ ان کو سبسڈی وغیرہ کا بھی فائدہ نہیں مل پاتا۔ انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعہ بتایا کہ 50 فیصد زرعی سبسڈی ٹریکٹر، دیگر زرعی آلات اور تکنیک وغیرہ کو خریدنے میں دی جاتی ہے۔ چھوٹے کسانوں کو اس سبسڈی کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کے کسانوں کو ملا ہے۔