حکومت ،پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار:وزیرپارلیمانی امور

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
حکومت ،پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار:وزیرپارلیمانی امور
حکومت ،پارلیمنٹ میں تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار:وزیرپارلیمانی امور

 

 

نئی دہلی:پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں قواعد کے تحت تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ میں اچھی بحث ہوگی۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سلسلے میں اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مسٹر جوشی کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں 31 پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے درمیان میں میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ میٹنگ کے بعد مسٹر جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں کی طرف سے بہت سی تجاویز آئی ہیں۔

ہم نے اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دیں۔ میٹنگ سے وزیر اعظم کی غیر حاضری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آل پارٹی میٹنگ میں آنے کی روایت مسٹر مودی نے شروع کی تھی، اس سے پہلے صرف پارلیمانی امور کے وزیر آتے تھے، آج وزیر اعظم نہیں آسکے۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ یہ میٹنگ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی سازی اور ہلاک ہونے والے کسانوں کو معاوضہ دینے کے سلسلے میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ مسٹر مودی میٹنگ میں آئیں گے۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے درمیان میں آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

(ایجنسی ان پٹ )