حکومت کی کورونا کے پیش نظر ٹیکس ٹائم لائن میں توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
حکومت کی کورونا کے پیش نظر ٹیکس ٹائم لائن میں توسیع
حکومت کی کورونا کے پیش نظر ٹیکس ٹائم لائن میں توسیع

 

 

 نئی دہلی

مرکزی حکومت نے کوو ڈ کی وجہ سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو کم کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ٹائم لائن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے یہ قدم مختلف اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد کیا ہے ۔ مالی سال 2020-21 کے لئے مالی معاملات کا بیان ، انکم ٹیکس قواعد ، 1962 کے ضابطہ 114 کے تحت 31 مئی 2021 کو یا اس سے پہلے پیش کیا جانا ضروری ہے۔ اب یہ 30 جون 2021 کو یا اس سے پہلے پیش کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ فارم نمبر 16 کے ذریعہ ٹیکس کی کٹوتی کا سرٹیفکیٹ ، جو قواعد کے ضابطہ 31 کے تحت ملازم کو 15 جون 2021 تک پیش کرنا ضروری ہے ، اس کی مدت میں توسیع کرکے اسے 15 جولائی 2021 کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح فارم نمبر 24 میں مئی 2021 کے مہینے کے لئے ٹی ڈی ایس / ٹی سی ایس بک ایڈجسٹمنٹ کے بیان کی آخری تاریخ بدھ کر 30 جون 2021 کر دی گیی ہے ۔ اس کے علاوہ توسیع کی گیی تاریخوں کے مزید تفصیلات کو امکم ٹیکس کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔