'گولڈن بوائے' نیرج چوپڑا کی والدین کے ساتھ 'خوابی اڑان'

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2021
نیرج چوپڑاکی یادگار اڑان
نیرج چوپڑاکی یادگار اڑان

 

 

آواز دی وائس :ٹوکیو اولمپکس کے ہندوستانی ہیرو یا گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے آج اپنی زندگی کی سب سےاہم اور یادگار اڑان بھری ۔جب وہ اپنے والدین کے ساتھ دہلی سے بنگلور کی  چارٹرڈ جہاز پر سوار ہوئے ۔اس کا خواب تھا کہ والدین کو ایک چارٹرڈ جہاز میں پرواز کرائے۔

 ہندوستان کی 124 سالہ اولمپک تاریخ میں پہلی بار ٹریک اینڈ فیلڈ کے جیولین تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے اپنے والدین کو پہلی بار چارٹرڈ جہاز پر سوار کیا۔یہ ان کا ایک حواب تھا ۔ جس کو انہوں نے ایک خاص موقع پر پورا کیا۔ 

ہر کوئی خوش نظر آرہا تھا اور سب کے چہرے کھلے ہوئے تھے۔

انہوں  نے اپنے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دہلی سے بنگلور کا سفر کیا۔ دراصل نیرج کا بنگلور میں ااستقبالیہ دیا گیا ہے ۔ نیرج چوپڑا نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ماں سروج دیوی اور والد ستیش چوپڑا کو بھی ساتھ لیا ہے۔

 نیرج والدین کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔

 نیرج نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے والدین کے ساتھ فلائٹ کے اندر بیٹھے ہیں۔اور بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا کہ آج زندگی کا ایک خواب اس وقت پورا ہوا جب اس نے اپنے والدین کو پہلی بار فلائٹ پر بیٹھا پایا۔ میں ہر ایک کی دعاؤں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

ٹوکیو میں میڈل جیتنے کے بعد نیرج پریکٹس سے دور ہیں

 ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے بعد نیرج نے کہا تھا کہ وہ کچھ دن اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔ اس کے بعد وہ کامن ویلتھ گیمز ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری شروع کردیں گےا۔ کامن ویلتھ ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ اگلے سال ہونی ہیں۔