گوااسمبلی انتخابات:امیت پالیکرآپ کےوزیراعلیٰ امیدوار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-01-2022
گوااسمبلی انتخابات:امیت پالیکرآپ کےوزیراعلیٰ امیدوار
گوااسمبلی انتخابات:امیت پالیکرآپ کےوزیراعلیٰ امیدوار

 

 

پنجی: عام آدمی پارٹی (آپ) بھی گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہے۔

آپ نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے نام کے حوالے سے اپنے کارڈ کھولے ہیں۔ آپ نے امیت پالیکر کو اسمبلی انتخابات کے لیے وزیراعلیٰ امیدوار بنایا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کنوینر اروند کیجریوال نے ان کے نام کا اعلان کیا ہے۔

اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتے یہاں سینٹ آندرے اور سرودا حلقوں میں گھر گھر مہم شروع کرتے ہوئے ریاست میں ایک ایماندار حکومت کا وعدہ کیا تھا۔

اس مہم میں آپ گوا کے کنوینر راہل مہمبرے اور پارٹی لیڈر امیت پالیکر بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی امیدوار مہادیو نائک اور دیگر لیڈروں کے ساتھ سرودہ میں گھر گھر مہم چلائی۔

اس دوران انہوں نے دونوں اسمبلی حلقوں کے لوگوں کی شکایات بھی سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ریاست میں عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی ان کے تمام مسائل کو حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ "لوگ ایک نئی پارٹی کو موقع دینے کے لیے پرجوش ہیں اور ایک ایماندار متبادل کی تلاش میں ہیں۔" ایماندار حکومت دیں گے۔