گیان واپی مسجد کیس: مسجد کمیٹی جائے گی ہائی کورٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
گیان واپی مسجد کیس: مسجد کمیٹی جائے گی ہائی کورٹ
گیان واپی مسجد کیس: مسجد کمیٹی جائے گی ہائی کورٹ

 

 

وارانسی۔ گیان واپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی انجمن انتظامیہ مسجد (اے آئی ایم) نے کہا ہے کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کریگی۔

گیان واپی مسجد۔شرینگار گوری کیس کی ایک خاتون مدعی ریکھا پاٹھک نے پہلے ہی عدالت میں ایک احتجاجی خط داخل کر رکھا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اے آئی ایم کو کوئی راحت دینے سے پہلے اس کی بات بھی سنی جائے۔

پیر کو، اس نے وارانسی کے ضلع جج کے ذریعہ اس کیس میں اپنی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی۔ اے آئی ایم کے جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یاسین نے کہا کہ وکلاء کے پینل کے ذریعہ عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا وقت پیر کے حکم کو تفصیل سے دیکھنے کے بعد طے کیا جائے گا۔

کمیٹی کے وکیل معراج الدین صدیقی نے کہا کہ اے آئی ایم عدالت کے اس حکم کو چیلنج کرے گی کہ عبادت کے مقامات (خصوصی دفعات) ایکٹ، 1991، وقف ایکٹ، 1995 اور یوپی شری کاشی وشواناتھ مندر ایکٹ، 1983 کے تحت مقدمے کی سماعت پر روک نہیں لگائی گئی ہے۔