جی- 20 میٹنگ میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے ہوگی موسیقی کی پیشکش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2022
جی- 20 میٹنگ میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے  ہوگی  موسیقی کی پیشکش
جی- 20 میٹنگ میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے ہوگی موسیقی کی پیشکش

 

 

ادے پور:راجستھان کے ادے پور میں 5 سے 7 دسمبر تک ہونے والے آئندہ جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی مہمانوں کے لیے نغمہ وموسیقی پیش کی جائے گی

محکمہ سیاحت کی ڈپٹی ڈائریکٹر شیکھا سکسینہ نے بتایا کہ 4 دسمبر کو لیلا پیلس کے شیش محل میں استقبالیہ کے دوران موسیقی کی سمفنی پیش کی جائے گی۔ 5 دسمبر کو دن بھر شیرپا میٹنگوں کا دور جاری رہے گا اور شام کو جگمندر میں ایک ثقافتی شام ہوگی، جس کا موضوع راجستھان ہوگا۔

اسی طرح 6 دسمبر کو دن بھر کی میٹنگ، شام کو شلپ گرام آرٹ اینڈ کرافٹ کا وزٹ اور شام کو مانک چوک میں انڈیا تھیم پر ثقافتی پروگرام ہوگا۔ یہ ثقافتی پروگرام آئی سی سی آر اور محکمہ سیاحت کے مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوں گے۔

سات دسمبر کو، شیرپا صبح کمبھل گڑھ جائیں گے اور انہیں فتح باغ میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ اس دوران ایک بار پھر میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد شیرپا فتح باغ سے روانہ ہو