کرناٹک : پھل فروش پر حملے کا معاملہ، چار گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-04-2022
کرناٹک : پھل فروش پر حملے کا  معاملہ، چار گرفتار
کرناٹک : پھل فروش پر حملے کا معاملہ، چار گرفتار

 


آواز دی وائس،بنگلورو

 کرناٹک پولس نے پیر کو دھارواڑ ضلع میں ایک مسلم فروش کی ملکیت والی پھلوں کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار لوگوں کی شناخت چدانند کلال، کمار کٹیمنی، میلارپا گڈپناور اور مہلنگا ایگلی کے طور پر کی گئی ہے۔

پھل فروش نبی صاب کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

دھارواڑ دیہی پولیس نے جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، غیر قانونی اجتماع، فسادات اورامن کو خراب کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کرنےکےالزام میں آٹھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

خیال رہے کہ 15 سال سے نبی صاب کی دکان نوگیکیری ہنومان مندر کے احاطے سے چل رہی ہے۔ 9 اپریل کو مندر کے احاطے میں آنے والے لوگوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور کہا کہ وہ اپنا کاروبار یہاں بند کریں۔

ریاست کے وزیرقانو جے سی مادھو سوامی نے ایوان کے فلور پر کہا تھا کہ غیر ہندو مندر کے احاطے اور مذہبی میلوں میں اپنا کاروبار نہیں کر سکتے۔ تب سے کچھ گروہ تمام مذہبی مقامات سے مسلم دکانداروں کو خالی کرانے کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں۔

پھل فروش کی دکان میں توڑ پھوڑ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی۔ کمارسوامی نے بھی پھل فروش نبی صاحب کی مالی مدد کی ہے۔