تیس نومبر کے بعد نہیں ملے گا مفت راشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-11-2021
تیس نومبر کے بعد نہیں ملے گا مفت راشن
تیس نومبر کے بعد نہیں ملے گا مفت راشن

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKY) کے تحت 30نومبر2021 کے بعد غریبوں کو مفت راشن نہیں ملے گا۔

 اس سلسلسے میں فوڈ سکریٹری سدھانشو پانڈے نے جمعہ کو کہا کہ نومبر کے بعد بھی اس اسکیم کے تحت غریبوں کو راشن فراہم کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سے مرکزی حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس سال جون میں وزیراعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ خوراک کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے جمعہ کو کہا، 'معیشت اب بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں پی ایم غریب کلیان انا یوجنا کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 کھانے کے لیے استعمال ہونے والے تیل کی مہنگائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں اس میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔