سابق وزیر ریلوے مکل رائے لاپتہ:بیٹے کی شکایت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2023
سابق وزیر ریلوے مکل رائے لاپتہ:بیٹے کی شکایت
سابق وزیر ریلوے مکل رائے لاپتہ:بیٹے کی شکایت

 



کولکاتہ: سابق وزیر ریلوے اور ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کے بیٹے سبھرانگشو رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان کے والد پیر (17 اپریل) کی شام کو انڈیگو کی فلائٹ سے دہلی روانہ ہوئے تھے۔ انہیں رات 9.55 بجے دہلی میں اترنا تھا، لیکن اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مکل رائے کے بیٹے سبھرانگشو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سبھرانگشو نے بتایا کہ ان کی اپنے والد مکل رائے سے کچھ بحث ہوئی تھی۔ جس کے بعد وہ چلے گئے اور ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ سبھرانگشو رائے نے دعویٰ کیا کہ والد کے لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے ایئرپورٹ پولیس حکام سے شکایت درج کرائی۔

تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ سبھرانگشو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی موت کے بعد سے ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

فروری میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے کا قد ٹی ایم سی میں دوسرے نمبر پر تھا۔ لیکن ٹی ایم سی نے مکل رائے کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 6 سال کے لیے نکال دیا تھا۔

جس کے بعد وہ 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور انہوں نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم اس کے بعد وہ ٹی ایم سی میں واپس آگئے۔ یوتھ کانگریس سے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کرنے والے مکل رائے کا نام بھی ناردا اسٹنگ کیس میں ملوث پایا گیا تھا۔