شاہ فیصل آسکتے ہیں سرکاری ملازمت میں دوبارہ واپس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-04-2022
  شاہ فیصل آسکتے ہیں سرکاری ملازمت میں دوبارہ واپس
شاہ فیصل آسکتے ہیں سرکاری ملازمت میں دوبارہ واپس

 


آواز دی وائس/سرینگر

سابق آئی اے ایس افسرشاہ فیصل جموں و کشمیر سے پہلے یوپی ایس سی ٹاپر تھے، انہوں نے بدھ کو کسی نہ کسی شکل میں سرکاری ملازمت میں واپسی کا اشارہ دیا۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں شاہ فیصل نے2019 میں اپنے آئیڈیلزم کے بارے میں بات کی تھی،جب انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میری زندگی کے آٹھ مہینے (جنوری 2019-اگست 2019) میں میرا سب کچھ ختم ہوگیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک فنتاسی کا پیچھا کرتے ہوئےمیں نے اپنی تمام وہ چیزیں کھو دی جس کو میں نے برسوں میں حاصل کیا تھا۔دوست احباب حتیٰ عوامی خیر سگالی سب کچھ کھو دیا۔

تاہم میں نے امید نہیں ہاری ہے۔ ہاں میرے آئیڈیلزم نے مجھے مایوس کیاہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ مجھے اپنے آپ پر یقین تھا کہ میں اپنی غلطیوں کی تصحیح کروں گا۔ وہ زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی۔ میرا ایک حصہ ان 8 مہینوں کی یادوں سے تھک گیا ہے اورمیں اسے اب مٹانا چاہتا ہوں۔ اس کا بہت کچھ ختم ہو چکا ہے۔ باقی وقت اسےمٹا دے گا۔

انہوں نے لکھا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔ یہ ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اور موقع دینے کے قابل ہے۔ ناکامیاں ہمیں مضبوط بناتی ہیں اور ماضی کے برعکس مستقبل میں ایک شاندار دنیا تعمیر ہوسکتی ہے۔ میں آئندہ ماہ 39 سال کا ہو جاؤں گا۔ میں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہت ہی پرجوش ہوں۔

اگرچہ فیصل نے یہ واضح نہیں کیا کہ 'ایک اور موقع' سے ان کا کیا مطلب ہے، لیکن گزشتہ ایک سال سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ وہ یا تو آئی اے ایس افسر کے طور پر کام کریں گے یا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کردار میں سرکاری ملازمت میں واپس آ سکتے ہیں۔