بنگلہ دیش کے دورے پر ہرش وردھن شرنگلا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-12-2021
 بنگلہ دیش کے دورے پر  ہرش وردھن شرنگلا
بنگلہ دیش کے دورے پر ہرش وردھن شرنگلا

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا منگل سے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

دورے کے دوران مسٹر شرنگلا آج اپنے ہم منصب مسعود بن مومن، وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیراور عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبید القادر سے ملاقات کریں گے۔

وہ بدھ کے روز وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اس کی 'پڑوسی پہلے' کی پالیسی کے مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک ہے۔

اس بار دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منا رہے ہیں۔