تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت،جانچ کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-12-2021
 تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت،جانچ کا حکم
تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت،جانچ کا حکم

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے 25 دسمبر 2021 کو  بتایا کہ قومی دارالحکومت کے تہاڑ جیل میں گزشتہ آٹھ دنوں میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اموات قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ تاہم، تمام اموات کی سی آر پی سی(CrPC) کی دفعہ 176 کے تحت مجسٹریل انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو بھی تہاڑ جیل نمبر میں ایک قیدی کی موت کی اطلاع ملی تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ قیدی اپنے سیل میں بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق ان کی موت بھی صحت خراب ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ مرنے والے قیدی کی شناخت وکرم عرف وکی کے طور پر کی گئی ہے۔