منی پور : میں جے ڈی (یو) کے چھ میں سے پانچ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
منی پور : میں جے ڈی (یو) کے چھ میں سے پانچ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل
منی پور : میں جے ڈی (یو) کے چھ میں سے پانچ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

 

 

امپھال:منی پور میں جے ڈی (یو) کے چھ میں سے پانچ ایم ایل ایز جمعہ کو بی جے پی میں شامل ہوئے، یاد رہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی پارٹی نے حال میں ہی بہار میں زعفرانی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ اسمبلی نے سپیکر تھوکچم ستیہ برتا سنگھ کی جانب سے ایک دفتری میمورنڈم جاری کیا جس میں کھمکچم جوئی کشن سنگھ، نگرسنگلور سناٹے، محمد اسعاب الدین، تھنگجام ارون کمار اور ایل ایم کھوتے کو بی جے پی میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔

چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر این بیرن سنگھ جمعرات کو دیر گئے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے اور پانچوں ایم ایل ایز جمعہ کی شام بہار کے لئے روانہ ہوئے۔ جے ڈی (یو) کے صدر کش برین نے کہا کہ پانچوں ایم ایل اے ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کے لئے پٹنہ جا رہے تھے۔

بی جے پی کے ایک ذریعہ کے مطابق، جے ڈی (یو) کے چھٹے ایم ایل اے، عبدالناصر بھی ممکنہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ لیلونگ ایم ایل اے فی الحال ریاست سے باہر ہیں۔ کیش برین نے کہا کہ وہ اور پانچ ایم ایل اے جے ڈی (یو) کے قومی قائدین سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی رہنما فیصلہ کریں گے کہ آیا جے ڈی (یو) کو منی پور میں بی جے پی کی زیرقیادت مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لینی چاہیے۔