دہلی میں کھلا پہلا تتلی پارک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-04-2022
دہلی میں کھلا پہلا تتلی پارک
دہلی میں کھلا پہلا تتلی پارک

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں حکومت کی طرف سے بہت سے پارک بنائے گئے ہیں جہاں آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں۔

اسی کے پیش نظر طویل عرصے کے بعد دہلی میں پہلا تتلی پارک کھولا گیا ہے جہاں آپ کو کئی اقسام کی تتلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ سنگھو بارڈر سے ایک کلومیٹر دور مرمر پور گاؤں میں ہے، جہاں اس پارک کے لیے ایک ایکڑ اراضی ہے۔

خیال رہے کہ یہ انوکھا کام شمالی ضلع کے جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر وپل پانڈے نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پر کام پچھلے سال سے چل رہا تھا جو اب مکمل ہو گیا ہے۔

 اس پارک میں نہ صرف تتلیاں نظر آئیں گی بلکہ آپ کو زندگی کے بارے میں تحریک بھی ملے گی۔ ایسے میں اگر تتلیوں کی بات کی جائے تو وہاں تتلیوں کی 10 سے زائد اقسام نظر آئیں گی۔

تتلی یا بٹر فلائی پارک کی عکاسی کرتے ہوئے وہاں رنگ برنگی تتلی کا بڑا سائز پوسٹر بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کے لیے سیلفی پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں جولوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں۔ یہاں ایک خوبصورت نرسری بھی ہے جہاں تلسی، آملہ، پیپل، ارجن، املی، بہیرا اور دیگر پودے ہیں۔