سی آر پی ایف کیمپ میں فائرنگ۔ 4 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
سی آر پی ایف کیمپ میں فائرنگ۔ 4 ہلاک
سی آر پی ایف کیمپ میں فائرنگ۔ 4 ہلاک

 

 

رائے پور : چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آر پی ایف 50 بٹالین کے اہلکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی۔ ایک جوان نے اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سی آر پی ایف کا یہ کیمپ مرائی گوڈا تھانہ علاقہ میں واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔

معلومات کے مطابق، واقعہ کونٹا بلاک کے لنگنا پلی گاؤں میں واقع 217 بٹالین کیمپ کا ہے۔ تقریباً 3.15 بجے سی آر پی ایف جوان رتیش رنجن نے اپنے ساتھیوں پر گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے دو فوجی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس کیمپ میں 85ویں بٹالین کے جوانوں کے لیے ایک کیمپ بھی ہے۔ رات گئے فائرنگ کی وجہ سے ہلچل مچ گئی۔ دوسرے فوجی موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد افسران کو اطلاع دی گئی۔

زخمی جوانوں کو تلنگانہ کے بھدراچلم کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہیں علاج کے دوران 3 کی موت ہو گئی۔ ملزم جوان کئی دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھا

۔ 5 زخمی جوانوں کو کیمپ سے تقریباً 11 کلومیٹر دور تلنگانہ کے بھدراچلم کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ وہیں علاج کے دوران 3 جوانوں کی موت ہو گئی، جب کہ 2 کی حالت نازک دیکھ کر انہیں ہیلی کاپٹر سے رائے پور ریفر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپسی دشمنی یا ذہنی توازن بگڑنے کی وجہ سے ملزم جوان نے فائرنگ کی۔ ایک روز قبل بھی اس کا اپنے ساتھی فوجیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم جوان کئی دنوں سے پریشان تھا۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجی بہار اور مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دو جوانوں کا تعلق بہار سے تھا، جب کہ ایک کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ چوتھے جوان کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ہلاک ہونے والے جوانوں میں بہار کے رہنے والے دھنجی اور راجمنی کمار یادو اور مغربی بنگال کے رہنے والے راجیب منڈل کے علاوہ ایک اور جوان دھرمیندر کمار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جوان دھرمیندر کمار سنگھ، دھرماتما کمار اور ملایا رنجن مہارانا زخمی ہیں۔

اس معاملے کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم جوان رتیش ذہنی طور پر بیمار تھا۔ سی آر پی ایف کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ رتیش ذہنی مریض ہے۔ اس وجہ سے اس سے ہتھیار بھی واپس لے لیا گیا تھالیکن رتیش نے دوسرے جوان کا ہتھیار اٹھا کر گولی چلا دی۔

 سی آر پی ایف کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آپریشن کے علاقے میں ہر جوان ہر وقت اپنے پاس ہتھیار رکھتا ہے۔ صرف ایسے ذہنی بیماری کے کیسز میں ہی جوان کو ہتھیار نہیں دیے جاتے۔ واقعہ کی آخری رات رتیش کا کسی سے جھگڑا ہوا، اس کے بعد ہی اس نے کسی اور کے ہتھیار سے اس واردات کو انجام دیا۔