اوکھلا میں آتشزدگی،آگ پر قابو

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
اوکھلا میں آتشزدگی
اوکھلا میں آتشزدگی

 

نئی دہلی:اتوار کے روز علی الصبح جنوب مشرقی دہلی میں آشزدگی کا واقعہ پیش آگیا مگر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اوکھلا فیز 2 کی ایک کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

محکمہ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ اوکھلا فیز 2 کی سنجے کالونی میں تقریبا2 بجکر 30 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر برہگیڈ کی 26گاڑیوں کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)