ایمس میں آتشزدگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
قاب پالیا گیا آگ پر
قاب پالیا گیا آگ پر

 

 

نئی دہلی: راجدھانی میں ایمس اسپتال کے کنورژن بلاک کی 9 ویں منزل پر رات 10.30 بجے کے قریب آگ لگ گئی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ کنورژن بلاک کی 9 ویں منزل پر آگ لگی تھی۔ یہاں پر کوئی مریض نہیں ہوتے ہیں۔ اس منزل میں لیب اور دیگر آفس ہوتے ہیں۔

 فائر بریگیڈ کی ٹیم کو آگ پر قابو پانے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔ ایمس انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

 ایمس کی نویں منزل پر آگ کی لپٹیں دیکھنے کو ملتی تھیں جس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے 20 گاڑیاں موقع پر پہنچی اور تقریباً 1.5 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔دہلی ایمس کے مطابق آگ لگنے کی جگہ پر ایک ڈائیگنوسٹک لیب موجود تھی۔ لیب میں کام کرنے والے طبی اہلکار کو وقت رہتے نکال لیا گیا، جس کے چلتے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔