آرایس ایس کا معاملہ : جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-10-2021
جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج
جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

ممبئی پولیس نے  ہندوستان کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

جاوید اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف آر ایس ایس کے خلاف تبصرہ کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

جاوید اختر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آر ایس ایس کو سپورٹ کرنے والے لوگوں کی ذہنیت بھی طالبان جیسی ہے۔ جو لوگ آر ایس ایس کو سپورٹ کرتے ہیں وہ خود انکوائری کروائیں۔

جاوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ جس تنظیم کو آپ سپورٹ کر رہے ہیں اس میں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔