مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والے کالی چرن مہاراج پر ایف آئی آر درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2021
مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والے کالی چرن مہاراج پر ایف آئی آر درج
مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والے کالی چرن مہاراج پر ایف آئی آر درج

 


آواز دی وائس، رائے پور

چھتیس گڑھ پولیس نے مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور ان کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے کے بعد مذہبی رہنما کالی چرن مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔

رائے پورمیں منعقد دھرم سانسد میں گاندھی جی کی توہین کرنے والے مہاراشٹر کے سنت کالی چرن پر رائے پور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

 سنت کالی چرن پر آئی پی سی کی غیر ضمانتی دفعہ 505(2) کے تحت مقدمہ 294 کے تحت امن کو خراب کرنے، برادریوں کے تئیں نفرت پیدا کرنے اور فحش گالی گلوچ کرنے کی نیت سے قابل اعتراض بیان دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سول لائنز کے سی ایس پی وریندر چترویدی نے کہا کہ موہن مارکم کی درخواست کو کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے۔ یہاں متنازعہ بیان دینے کے فوراً بعد کالی چرن مہاراشٹر روانہ ہو گئے۔