پٹنہ: تیجسوی یادو اور میسا بھارتی کے خلاف ایف آئی آردرج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
تیجسوی یادو اور میسا بھارتی
تیجسوی یادو اور میسا بھارتی

 

 

آواز دی وائس، پٹنہ

تیجسوی یادو اور میسا بھارتی کے خلاف پٹنہ میں پانچ کروڑ کی دھوکہ دہی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا۔ ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پیسے لے کر پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور ان کی بہن اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی پر پٹنہ کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ  درج کیا گیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پیسے لے کر پچھلے لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

خیال رہے کہ  کانگریس لیڈر اور ایڈوکیٹ سنجیو کمار سنگھ  کل چھ لوگوں کے پٹنہ کی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں الزام لگایا ہے۔ ان کے نام ہیں۔ تیجسوی یادو، میسا بھارتی،مدن موہن جھا ،سدانند، شبانند مکیش اور راجیش راٹھور۔ 

سنجیو کمار سنگھ نے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پیسے لے کر ٹکٹ نہیں دیے۔

کہا جاتا ہے کہ ٹکٹ دینے کے نام پر پانچ کروڑ کا فراڈ کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر سنجیو کمار سنگھ نے اس کیس میں الزام لگایا ہے کہ انہیں آر جے ڈی میں لوک سبھا الیکشن ٹکٹ دینے کے نام پر 5 کروڑ روپے دھوکہ دیا گیاہے۔

اس کے بعد  اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی جھوٹی یقین دہانی کرائی گئی۔

سنجیو کا الزام ہے کہ انھوں نے ٹکٹ کے لیے آر جے ڈی دفتر میں تیجسوی یادو اور مدن موہن جھا کو 5 کروڑ روپے دیے تھے۔

سنجیو کمار سنگھ کے معاملے میں، سی جے ایم کورٹ نے 16 ستمبر کو پٹنہ کے ایس ایس پی اوپندر شرما کے ذریعے کوتوالی پولیس اسٹیشن کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

اس کے بعد بدھ کو یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

 اس معاملے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات ہو گی تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

الزام لگانے والے سے یہ پوچھنا بھی ضروری ہے کہ اس نے 5 کروڑ روپے کہاں لائے تھے؟