خواتین کو این ڈی اے میں داخلے کی مل گئی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
این ڈی اے
این ڈی اے

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

خواتین کے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور نیول اکیڈمی میں داخلے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے 8 ستمبر2021 کو مرکزی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں موجود ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریا بھاٹی نے بتایا کہ دونوں اداروں میں خواتین کیڈٹس کو داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کو بریفنگ دینے کے بعد جسٹس ایس کے کول نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ مسلح افواج نے خود خواتین کو این ڈی اے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنچ نے مرکز کو حلف نامہ داخل کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا ہے۔

اب یہ معاملہ 22 ستمبر کو سماعت کے لیے آئے گا۔ اس سال امتحان میں این ڈی اے کی 370 نشستوں پر 4.5 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان دینے والے ہیں۔

پہلے این ڈی اے کا امتحان 5 ستمبر 2021 کو ہونا تھا ، لیکن یو پی ایس سی نے اسے 24 نومبر تک بڑھا دیا۔

حکومت نے اپیل کی کہ رواں سال قوانین میں تبدیلی نہ کی جائے۔

اے ایس جی ایشوریا بھاٹی نے حکومت کی جانب سے پیش ہوکر عدالت سے درخواست کی کہ اس سال این ڈی اے امتحان کے قواعد میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔

اس اصول کو نافذ کرنے سے پہلے ایک نئی پالیسی ، طریقہ کار اور تربیتی انفراسٹرکچر بنانا ہوگا۔

فوج میں خواتین کا کردار بڑھے گا۔

فوج میں مستقل کمیشن کا راستہ خواتین کے لیے پہلے ہی صاف ہو چکا ہے۔

اگر خواتین این ڈی اے کے ذریعے فوج میں شامل ہوں گی توانہیں بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔

ان کی سروس لائف طویل ہو گی اور فوجی خدمات میں ان کے کردار کا دائرہ کار بھی بڑھ جائے گا۔

خواتین کو اب آرمی چیف کے عہدے پر ترقی دینے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ مرکز نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ عدالت کو پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

اس پر جسٹس سنجے کشن کول نے کہا تھا کہ آپ نے خواتین کو 5-5 سال فوج میں رکھا، مستقل کمیشن نہیں دیا۔

مزید یہ کہ فضائیہ اور بحریہ زیادہ آزاد ہیں۔ آپ کو جنس کی بنیاد پر مساوات کے اصول کو سمجھنا ہوگا۔