الوداع جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں۔ مولانا خالد رشید فرنگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
احتیاط لازی ہے ۔۔۔
احتیاط لازی ہے ۔۔۔

 

 

 آواز دی وائس ۔نئی دہلی

لکھنو میں اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الوداع جمعہ میں کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق صرف پانچ افراد ہی مساجد میں نماز ادا کریں۔کورونا کی صورتحال کے پیش نظر سخت احتیاط سے کام لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سبھی لوگ اپنے گھروں میں باجماعت الوداع جمعہ ادا کریں

 لکھنؤ کےمولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ وبائی امراض کے خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں صرف پانچ افراد ہی الوداع جمعہ ادا کریں۔جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران سماجی دوری اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔جمعۃ الوداع گھروں میں ادا کریں

گھر پر ادا کریں نماز

 مولانا خالد نے مسلم سماج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں میں چار افراد ہوں، وہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی الوداع جمعہ ادا کریں۔ مسجد جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خطبہ یاد نہ ہو تو

 اگر کسی کو جمعہ کا خطبہ یاد نہیں ہو تو پہلے خطبے میں سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص اور دوسرے خطبے میں درود شریف اور دوسری کوئی بھی دعا پڑھ لیں۔

گلے نہ ملیں

 الوداع جمعہ اور عید کے موقع پر لوگوں کو ایک دوسرے کو گلے لگانا نہیں چاہئے اور نہ ہی مصافحہ کرنا چاہئے بلکہ اس کے بجائے اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھنا چاہئے۔ سبھی مسلمان اللہ رب العزت سے دعا کریں کہ کورونا وائرس سے پورے ملک اور دنیا کو نجات مل جائے۔