شدت پسندی خطہ کے مسائل کا سبب،افغانستان اس کی مثال ۔ مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2021
مودی کا خطاب
مودی کا خطاب

 

 

آواز دی وائس : ایس سی او کی 20 ویں سالگرہ اس کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کا صحیح وقت ہے۔ اس خطہ میں سب سے بڑے چیلنج امن ، سلامتی اور اعتماد کی کمی سے متعلق ہیں اور ان مسائل کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی ہے۔ افغانستان میں حالیہ پیش رفت نے اس چیلنج کو واضح کر دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار آج دوشنبے میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ۔ ورچثوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اس سال ہم ایس سی او کی 20 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے رکن ملک کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں تین نئے شراکت داروں - سعودی عرب ، مصر اور قطر کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان وسطی ایشیا کے ساتھ اپنا رابطہ بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وسطی ایشیائی ممالک ہندوستان کی وسیع منڈی سے جڑ کر بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

مودی نے کہا کہ رابطہ کا کوئی بھی اقدام یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ باہمی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے رابطے کے منصوبے مشاورتی ، شفاف اور شراکت دار ہونے چاہئیں۔ تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے۔

ہمیں اپنے ہونہار نوجوانوں کو سائنس اور عقلی سوچ کی طرف راغب کرنا چاہیے۔ ہم اپنے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو اکٹھا کر سکتے ہیں تاکہ ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو اسٹیک ہولڈر بنانے کی طرف جدید جذبہ پیدا کیا جا سکے