حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2023
حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع
حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع

 

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج بیت اللہ2023کے اخراجات کی دوسری قسط1,70,000.00(ایک لاکھ ستر ہزار) روپیے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔جس کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر12کے ذریعے کردیا ہے۔ اب یہ رقم 28/اپریل 2023تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ پہلے یہ تاریخ24/اپریل2023 مقرر کی گئی تھی۔
محترمہ کوثر جہاں نے ان تمام عازمین سے گذارش کی ہے جنہوں نے اب تک دوسری قسط جمع نہیں کی ہے وہ جلد سے جلد جمع کرادیں اور رقم جمع کرنے کے بعد اس کی رسید دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرنے کی بجائے وہ اسے اپنے پاس ہی محفوظ رکھیں۔مزید تفصیلات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے فون نمبر011-23230507پر رابطہ کر سکتے ہیں