جموں: بس سے دھماکہ خیز مواد برآمد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-06-2022
جموں: بس سے دھماکہ خیز مواد برآمد
جموں: بس سے دھماکہ خیز مواد برآمد

 

 

جموں:جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو جموں ضلع میں ایک مسافر بس سے دھماکہ خیز جیلیٹن چھڑیاں برآمد کیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک معمول کی حفاظتی مشق کے دوران جموں ضلع کے ججر کوٹلی علاقے میں ایک مسافر بس سے دھماکہ خیز جیلٹن کی چھڑیاں برآمد کی گئیں۔

 پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے جموں کے ججر کوٹلی علاقے میں بدھ کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران ایک بس سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کے ججر کوٹلی علاقے میں بدھ کے روز معمول کی ناکہ چیکنگ ہو رہی تھی کہ اس دوران ایک پبلک ٹرانسپورٹ بس سے جیلیٹن کی چھڑیوں کی شکل میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مواد کی بر آمدگی کے فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو موقع پر طلب کیا گیا جو اس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ججر کوٹلی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔