کشمیر:شیومندرکی دیکھ بھال کرتے ہیں مسلمان باپ۔بیٹے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-02-2022
کشمیر:شیومندرکی دیکھ بھال کرتے ہیں مسلمان باپ۔بیٹے
کشمیر:شیومندرکی دیکھ بھال کرتے ہیں مسلمان باپ۔بیٹے

 

 

سرینگر: وادی کشمیر میں بھائی چارے اور اتحاد کی مثال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس خبر کو جان کر ہر کوئی فخر محسوس کر رہا ہے کہ جہاں وادی میں ایک طرف تشدد کے واقعات نے حالات کو خراب کرنے کا کام کیا ہے وہیں دوسری طرف سری نگر کے ایک ہندو مندر کی دیکھ بھال ایک مسلمان باپ بیٹے کی جوڑی کر رہی ہے۔

یہ دونوں کافی عرصے سے مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق مسلمان باپ بیٹا کیئر ٹیکر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور دونوں نے اس مندر کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔

مندر کی صفائی سے لے کر یہاں آنے والے عقیدت مندوں کا دونوں ہی پورا خیال رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کے ساتھ ان کا بہت اچھا رویہ ہے، ساتھ ہی یہاں رہنے والے لوگوں کو بھی ان کے مندر کی دیکھ بھال کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔سماعت اور گویائی سے محروم مسلم باپ بیٹے کی جوڑی برسوں سے شیو مندر کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور وادی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کر رہی ہے۔

نثار احمد علائی اور اس کے والد سری نگر کی زبروان پہاڑیوں میں واقع ایک چھوٹے سے شیو مندر گوپی تیرتھ مندر کی نگرانی کر رہے ہیں۔نثار احمد علائی اور ان کے والد چھ سال سے زائد عرصے سے مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ نثار احاطے کی صفائی کرتا ہے، باغات کی دیکھ بھال کرتا ہے اور مندر کے صحن میں سبزیاں اگاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مندر کشمیر کے باہمی بھائی چارے کی علامت ہے۔ ایک مقامی شخص فردوس نے کہا کہ "وہ ایک طویل عرصے سے نگراں کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ یہ کشمیر کے بھائی چارے کی نشانی ہے جو ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔