اگر بینک ڈوبا تب بھی5 لاکھ روپےضرورملیں گے:پی ایم مودی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2021
اگر بینک ڈوبا تب بھی5 لاکھ روپےضرورملیں گے:پی ایم مودی
اگر بینک ڈوبا تب بھی5 لاکھ روپےضرورملیں گے:پی ایم مودی

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بینک ڈپازٹ انشورنس پروگرام میں حصہ لیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کے بینکنگ سیکٹر اور ملک کے کروڑوں بینک کھاتہ داروں کے لیے ایک اہم دن ہے۔

کئی دہائیوں سے چلا آرہا ایک بڑا مسئلہ کس طرح حل ہوا، آج کادن اس کا گواہ ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اب اگر بینک ڈوبتا ہے تو 5 لاکھ روپے ضرور ملیں گے۔

اس سے جمع کرنے والوں کو تحفظ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ جمع کنندگان کی رقم برسوں سے پھنسی ہوئی ہے۔

یہ رقم تقریباً 1300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد بھی 3 لاکھ مزید رقم جمع کنندگان کی بینکوں میں پھنسی ہوئی ہے۔