دہلی میں ’آکسیجن بینکوں‘ کا قیام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
نئی امید نئی آس
نئی امید نئی آس

 

 

آواز دی وائس:نئی دہئی

دہلی میں ’آکسیجن بینکوں‘ کا قیام، ’کنسنٹریٹروں‘ کی ہوم ڈلیوری کی تیاری دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آج سے آکسیجن کنسنٹریٹر بینک کی شروعات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولیت کورونا کے مریضوں کے لئے شروع کی جا رہی ہے تاکہ انہیں بروقت آکسیجن حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے200

بینک دہلی کے ہر ضلع میں قائم کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ہماری ٹیم ہوم آئسولیشن میں رہ رہے مریضوں کو ان کے گھر کے دروازے تک آکسیجن کنسنٹریٹر کی راہمی کرے گی۔