چارملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو پیش کئے سفارتی اسناد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-02-2022
چارملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو پیش کئے سفارتی اسناد
چارملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو پیش کئے سفارتی اسناد

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے 16 فروری 2022 یعنی آج راشٹرپتی بھون میں متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی ہائی کمشنر ، جمہوریہ جبوتی کے سفیر ،جمہوریہ سربیہ کے سفیر اور جمہوریہ شمالی میسی ڈونیا کے سفیر کے سفارتی اسناد قبول کئے۔

جن چار ملکوں کےسفیروں نے اپنے سفارتی اسناد صدر جمہوریہ کو پیش کئے ان میں:

متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ انیسہ کے میبگا ۔

جمہوریہ جبوتی کے سفیر عالی  عیسیٰ عبدی الٰہی ایسووے۔

جمہوریہ سربیہ کے سفیر عالی  سنیا پیوک۔

شمالی میسی ڈونیا کے سفیر عالی  سلو بوڈان اوزو نو


سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے ان چاروں سفیروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ طور پر بات چیت کی ۔

انہوں نے ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اوران ملکوں کے ساتھ بھارت کے پرجوش اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو ان ملکوں کے ساتھ قائم ہیں۔

صدر جمہوریہ نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں کامیابی کے لئے انہیں نیک خواہشات بھی پیش کیں اور ان ملکوں کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے تئیں بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہائی کمشنر وں اور سفیروں کے ذریعہ صدر جمہوریہ نے ان ملکوں کے قائدین کے تئیں اپنے ذاتی عزت و احترام سے بھی آگاہ کیا۔

راشٹرپتی بھون میں موجود ان سفیروں نے اس موقع پرہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دوہرایا۔