انجینئرز کم قیمت والے ڈرون بنانے کے لئے آگے آئیں: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ مسٹر مودی نے سائنسدانوں ، انجینئرز ، سافٹ وئیر ڈویلپرز اور اسٹارٹ یونٹوں سے ملک میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کی اپیل کی ۔

وہ آج مدھیہ پردیش کے ہردا ، میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم ملکیتی اسکیم کے تحت اپنی جائیداد کا ای کارڈ حاصل کرنے والے مستفیدین سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی پنچایتی راج محکمہ اس اسکیم میں لوگوں کے گھر اور آبادی کی زمین کے سروے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت نے ملک میں ڈرون اور ڈرون پرزوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی) متعارف کرائی ہے۔

انہوں نے کہا ، "ہندوستان میں ڈرون بنانے کے لیے ایک پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں بڑی تعداد میں جدید ڈرون بنانا اور ملک کو اس میدان میں خود انحصار بنانا ہے۔ مودی نے کہا ، "سائنس دانوں ، انجینئروں ، سافٹ وئیر بنانے والوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو ہندوستان میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔" زراعت ، ادویات ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، سروے اور بہت سے دوسرے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ڈرون ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

حکومت نے پچھلے مہینے خود کفیل ہندوستان کے تحت اسکیم کے تحت ڈرون اور ڈرون پرزوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا۔ اس میں سرمایہ کاروں کو تین سالوں میں مجموعی پیداوار سے متعلقہ سرمایہ کاری کے لیے 120 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ رقم سال 2020-21 میں ملک میں اس شعبے کے تمام صنعت کاروں کے کل کاروبار کے دو گنا کے قریب ہے۔ اس اسکیم کے تحت ، مینوفیکچررز اپنے بنائے ہوئے ویلیو ایڈیشن کے 20 فیصد تک مراعات حاصل کریں گے