بنگال میں پانچویں مرحلے کے لئے چناوی مہم شباب پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2021
اب ایک اور مرحلے کی تیاری
اب ایک اور مرحلے کی تیاری

 

 

 مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے پانچویں مرحلے کیلئے بھی مہم میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

مختلف ریاستوں میں ضمنی چناؤمہم اپنے شباب پر ہے۔ کووڈ19- سے متعلق احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے 44 اسمبلی سیٹوں کے لئے 50 خواتین سمیت 373 امیدوار چوتھے مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ایک کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ ووٹر ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس کے لئے 12 ہزار 310 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ بی جے پی اور حکمراں اے آئی ٹی سی ،44 سیٹوں پر جبکہ کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں اور ان کا اتحادی ساتھی انڈین سیکولر فرنٹ سنیوکت مورچہ کے تحت چناؤ لڑ رہا ہے۔