احمد آباد: لفٹ گرنے سے 8 مزدور ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
احمد آباد: لفٹ گرنے سے 8 مزدور ہلاک
احمد آباد: لفٹ گرنے سے 8 مزدور ہلاک

 

 

احمد آباد: ریاست گجرات کے تاریخی شہر احمد آباد میں المناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ ٹوٹ گئی، جس کی وجہ 8  مزدور ہلاک ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسپائرٹو نامی عمارت کی لفٹ ٹوٹ گئی ہے۔ ساتویں منزل سے لفٹ ٹوٹنے سے 8مزدور جاں بحق ہو گئے۔  معلومات کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی لفٹ اچانک گر گئی جس سے8افراد کی دردناک موت واقع ہو گئی۔  

 خبر کے مطابق یہ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب کا بتایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمارت میں تعمیراتی کام چل رہا تھا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے سولہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی، ہمیں خبر کے ذریعے ہی معلوم ہوا۔  اس وقت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ کر سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی جانچ کر رہے ہیں۔