آسان نکاح: سادگی سے نکاح کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2021
 آسان نکاح: سادگی سے نکاح کا سلسلہ جاری
آسان نکاح: سادگی سے نکاح کا سلسلہ جاری

 


آوز دی وائس، نئی دہلی

آل انڈیا مسلم پرسنل اللہ بورڈ کی جانب سے آسان اور مسنون نکاح مہم کا آغاز یقیناً قابل ستائش، قابل تقلید اور خوش آئند قدم ہے۔

 بورڈ کی اس مہم سےاب ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک کے لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اس کا سہرا بہت حد تک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک کو بھی جاتا ہے کیونکہ ڈیسک کی وجہ سے پیغام کی ترسیل دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے۔

اس کی تازہ رپورٹ ابھی حال ہی میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگرسے ملی ہے کہ وہاں ریٹایرڈ تحصیل دارعبدالعزیزکے صاحبزادے انجنئیرعبدالرافع انس جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے آسان اور مسنون نکاح مہم سے متاثر ہوکر نہایت سادگی کے ساتھ سنت و شریعت کے مطابق امتیازاحمدخان کی صاحبزادی سےمسجد جعفری میں نکاح کیا۔

اس نکاح کا خطبہ عبدالرقیب لطیفی حامد نے پڑھایا۔ وہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے حلقہ سیکرٹری اصلاح معاشرہ ہیں۔ نکاح کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ عمل میں آئی۔

دولہے کے گھر والے چار پانچ لوگوں کے ساتھ حیدرآباد سے تشریف لائے مسجد میں نکاح ہوا، مہر معجل ( نقد) ادا کیا گیا کوئی لین دین نہیں ہوا اور نہ لڑکی والوں کی طرف سے طعام کی دعوت قبول کی گئی، نوشہ اور ان کے ساتھ آۓ مہمانوں نے نوشہ کے ماموں اور خالہ کے گھر دوپہر کا کھانا تناول فرمایا جس کا انتظام خود نوشہ نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ کریم نگر نوشہ کا ننھیال ہے، وہ مرحوم ڈاکٹر بشیراحمد کے نواسے ہیں۔

اسی شام بعد نمازمغرب لڑکے والےدلہن کو لے کر حیدرآباد رخصت ہوگئے۔

(پریس ریلیز)