ڈاکٹر کفیل خان ہار گئے ایم ایل سی الیکشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-04-2022
ڈاکٹر کفیل خان ہار گئے ایم ایل سی الیکشن
ڈاکٹر کفیل خان ہار گئے ایم ایل سی الیکشن

 

 

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست کی دیوریا اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کفیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ  بی جے پی کے امیدوار رتن پال سنگھ جیت گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے یہاں سے اسٹوڈنٹ لیڈر رتن پال سنگھ کو نامزد کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق رتن پال سنگھ کو 4 ہزار 255 ووٹ ملے ہیں جبکہ کفیل خان کو صرف 1031 ووٹ ملے ہیں۔

آزاد امیدوار مکتی ناتھ کو 11 ووٹ، ونے پرکاش کو 2، آفتاب عالم کو 5 اور شیلیش کو 18 ووٹ ملے۔ 9 اپریل کو قانون ساز کونسل کی 36 میں سے 27 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

بی جے پی نے 9 سیٹوں پر بلامقابلہ کامیابی حاصل کی تھی۔ تقریباً تمام 27 سیٹوں پر اصل مقابلہ ایس پی اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ بعض مقامات پر آزاد امیدوار بھی سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔ ابھی بقیہ جہگوں کے نتائج کا اعلان باقی ہے۔