بیوی کو موٹی کہہ کر تین طلاق دیدی: پولیس تحقیقات شروع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2022
بیوی کو موٹی کہہ کر تین طلاق دیدی: پولیس تحقیقات شروع
بیوی کو موٹی کہہ کر تین طلاق دیدی: پولیس تحقیقات شروع

 

 

میرٹھ :شہر کے کے لیساڈیگیٹ کی رہنے والی نجمہ کو اس کے شوہر نے صرف اس لیے تین طلاق دی تھی کہ وہ موٹی تھی۔ اس معاملے میں متاثرہ خاتون لیساڈی گیٹ تھانے پہنچی اور اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت کی۔ لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بتایا گیا کہ خاتون کی شادی آٹھ سال قبل کیتھور کے فتح پور گاؤں کے رہنے والے سلمان سے ہوئی تھی۔ اسی دوران، پیر کو دونوں فریقوں کے درمیان تصفیہ کرانے کے لیے پنچایت بھی ہوئی۔ اس دوران سلمان نے اپنی بیوی کی پٹائی کی اور اسے موٹا کہہ کر تین طلاق دے دی۔ اس دوران سلمان کے گھر والوں نے اس کے بھائی ندیم کو بھی زدوکوب کیا۔ اس کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے اس معاملے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اب ایس ایس پی کی ہدایت پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔