دلیپ کمار سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو
دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو

 

 

ممبئی:لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی صبح ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی تھی اور معمولی سی سرجری کے لیے چند ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ دلیپ کمار کی ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں میں سے پانی نکالنے کے لیے بدھ کے روز سرجری کی جس کے بعد انہیں مزید ایک دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھنے کے بعد آج اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی محبت اور دعاوؤں کے نتیجے میں دلیپ کمار کو گھر منتقل کیا جارہاہے۔