نئی دہلی: خاتون کا چاقو سے قتل، قاتل فرار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-04-2022
نئی دہلی: خاتون کا چاقو سے قتل، قاتل فرار
نئی دہلی: خاتون کا چاقو سے قتل، قاتل فرار

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

جنوب مغربی دہلی کے ساگر پور تھانہ علاقے میں ایک 30 سالہ خاتون کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔ حملہ کے وقت خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ تھی۔

حملے کے دوران خاتون نے بھاگ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔ وہ بھاگ کر کسی اور کے گھر میں داخل ہونے ہی والی تھی کہ حملہ آور نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد خاتون کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفی خاتون کی شناخت آرتی کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ مغربی ساگر پور علاقے میں رہتی تھی۔ خاتون کو چاقو کےوارسےقتل کرنے والا علم والا بتایا جاتا ہے۔ جنوبی مغربی ضلع کے ڈی سی پی منوج سی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ شدید زخمی خاتون کو پولیس ٹیم نے قریبی دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس معاملے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر ملزمان کے بارے میں معلومات ملی ہیں جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔ فی الحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔