دہلی: پیر سے زندگی کی رفتار میں مزید تیزی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
کورونا کا گھٹتا اثر اور عام زندگی میں تیزی
کورونا کا گھٹتا اثر اور عام زندگی میں تیزی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کل پیر سے ملک کی راجدھانی میں عام زندگی مزید معمول پر لوٹے گی،کورونا کے گھٹتے اثر کے سبب اب پیر سے مزید چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق 26 جولائی صبح پانچ بجے سے ہوگا۔اب بسوں اور میٹروں میں کورونا کے احتیاطی ضابطے کے تحت مسافروں کی تعداد پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔

 اہل دہلی کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔جہاں اب حالات نارمل ہیں۔ اس حکم نامہ میں سنیما ہال اور ملٹی پلیکس بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ان میں ابھی پوری تعداد میں ناظرین نہیں جا سکتے بلکہ یہ پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔

سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں رونق تو ایک بار پھر لوٹے گی لیکن پوری نہیں۔ کورونا کے دور میں دہلی کے لئے آکسیجن کے بحران کا مرحلہ سب سے تکلیف دہ رہا تھا۔کورونا کی دوسری لہر نے شہر کو بالکل ٹھپ کردیا تھا۔اب کورونا کی وبا کے ٹوٹتے زور کے سبب مزید ڈھیل کا اعلان کیا جارہا ہے۔