دہلی:تعمیراتی مزدوروں کے لئے بسوں کا سفر مفت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2022
دہلی:تعمیراتی مزدوروں کے لئے بسوں کا سفر مفت
دہلی:تعمیراتی مزدوروں کے لئے بسوں کا سفر مفت

 

 

نئی دہلی: دہلی کے تعمیراتی مزدوروں کے لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تاریخی اسکیم کے تحت دہلی کے مزدوروں کے لیے مفت بس پاس جاری کیے ہیں۔

جس کی وجہ سے یہ تمام مزدور اب دہلی کی ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔ اس کے لیے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی کے تعمیراتی مزدوروں کو مفت بس پاس دیے۔

دہلی حکومت کی اس اسکیم سے تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والے مستریوں، الیکٹریشن اور دیگر مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا۔ کارکنوں کو مفت پاس دینے پر آپ پارٹی نے کہا کہ ملک کی مضبوط بنیاد ہے، آپ کی حکومت ان کے ساتھ ہے۔

ساتھ ہی ان مزدوروں کو مفت بس پاس دیتے ہوئے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا کہ وہ مزدور نہیں ہیں، وہ ایک بلڈر ہیں اور ہندوستان کی تقدیر کے خالق ہیں۔

باباصاحب اور بھگت سنگھ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ایسی اسکیمیں بنا رہے ہیں کہ جنہیں فطرت سے کم ملے، انہیں حکومت سے زیادہ ملے۔ دہلی میں چاہے وہ خاتون کلکٹر ہو یا مزدور، بس کا سفر ہر ایک کے لیے مفت ہے۔

اگر ہم نے کم از کم اجرت کو 8000 روپے سے بدل کر 16000 روپے کیا تو بی جے پی اس کے خلاف بھی عدالت گئی تھی۔ ہم نے لڑا اور قانون پاس کروایا، آج ملک میں سب سے زیادہ کم از کم اجرت دہلی میں ملتی ہے۔