دہلی:گئورکھشکوں کی پٹائی سے بزرگ کی موت،5زیرحراست

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
دہلی:گئورکھشکوں کی پٹائی سے بزرگ کی موت،5زیرحراست
دہلی:گئورکھشکوں کی پٹائی سے بزرگ کی موت،5زیرحراست

 

 

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں گائے کے ذبیحہ کے الزام میں ایک شخص کو کچھ گئو رکھشکوں نے بے دردی سے پیٹا تھا۔

بری طرح زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

معلومات کے مطابق، دہلی کے چھائونی علاقے میں گائے کے رکھوالوں نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں ایک ادھیڑ عمر کے شخص کو بے دردی سے پیٹا، جس کے بعد علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چھائونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔ اب تک 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔