دہلی: منگل پوری اور نیو فرینڈز کالونی میں چلا بلڈوزر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2022
دہلی: منگل پوری اور  نیو فرینڈز کالونی میں چلا بلڈوزر
دہلی: منگل پوری اور نیو فرینڈز کالونی میں چلا بلڈوزر

 

 

نئی دہلی: ایم سی ڈی کا بلڈوزر آج دہلی کے منگل پوری پہنچ گیا۔ وہیں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے تحت مسجد کے اطراف مسماری کی کارروائی کی گئی ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی۔ اسی دوران ایک مقامی خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کی سبزی کی دکان منہدم کر دی گئی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انہدام کے دوران کالونی کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔ ساتھ ہی دہلی کی نیو فرینڈز کالونی کے تیمور نگر علاقے میں بھی ایم سی ڈی کا بلڈوزر چل گیا ہے۔ایم سی ڈی کے اہلکاروں نے سڑک پر موجود شیڈ، گاڑیاں اور خیموں کو ہٹا دیا ہے۔ تاہم یہ کارروائی ختم ہو چکی ہے۔

ساتھ ہی انتظامیہ نے رکاوٹیں لگا کر بھیڑ کو پیچھے ہٹا دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے بارے میں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ تاہم لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ نے آکر اس کی اطلاع دی تھی۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں میں تجاوزات کو لے کر ناراضگی پائی جاتی ہے۔ منگل پوری میں لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ایم سی ڈی کی یہ کارروائی صرف ایک خاص برادری کے لوگوں پر کی جارہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جنوبی میونسپل کارپوریشن کے اہلکار حال ہی میں بلڈوزر لے کر تجاوزات ہٹانے شاہین باغ پہنچے تھے۔ ایم سی ڈی کی کارروائی کے خلاف مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا اور بلڈوزر کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے۔ اس دھرنے میں خواتین بھی شامل تھیں۔ بعد میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکن بھی وہاں جمع ہوئے اور ایم سی ڈی کی کارروائی کی مخالفت کی۔