کشمیر ڈی ڈی سی چیرمین کے نتائج آنے شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
کشمیر میں آج  ڈی ڈی سی سربراہان کے نتایج آنے شروع ہو گۓ ہیں
کشمیر میں آج ڈی ڈی سی سربراہان کے نتایج آنے شروع ہو گۓ ہیں

 

 کشمیر میں گزشتہ مہینے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کے چنے جانے کے بعد آج کونسل سربراہان کے نتایج آنے شروع ہو گۓ ہیں

شوپیاں میں اپنی پارٹی کی امیدوار بلقیسہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیر پرسن منتخب ہوئی ہیں

کٹھوا میں بے جی پی امیدوار کرنل (ر) مان سنگھ اور رگھونندن سنگھ با الترتیب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین اور نائب چیرمین منتخب ہوئے ہیں

اسی طرح سری نگر میں اپنی پارٹی کے امیدوار آفتاب ملک ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین بنے ہیں

کلگام سے سی پی آئ (ایم) امیدوار افضل پرے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین منتخب ہوئے ہی

جموں میں بے جی پی امیدوار بھارت بھوشن اور سورج سنگھ با الترتیب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین اور نائب چیرمین منتخب ہوئے ہیں