کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-07-2021
کورونا وائرس پر غلط فہمیاں
کورونا وائرس پر غلط فہمیاں

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

ہندوستان گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 39.13 کروڑ لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 30143850 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح اضافہ ہوگیا ہے، اب یہ شرح 97.28 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39130 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41806 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ہندوستان میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 4,32,041 ہے۔ اب فعال معاملات 1.39 فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی اور سردست یہ 2.21 فیصد ہے۔

لگاتار24 ویں دن متاثرہ پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 3 فیصد سے بھی کم رہی اور فی الحال یہ 2.15 فیصد پر قائم ہے۔

طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 43.80 کروڑ افراد کی جانچ کی جاچکی ہیں۔