کووڈ متاثرہ سیکٹرس:مرکز کا راحت پیکیج کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کورونا وبا کی وجہ سے بے حال ہندوستانی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے پیر کے روز کووڈ-19 متاثرہ سیکٹرس کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کے قرض گارنٹی منصوبہ کا اعلان کیا۔ سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ طبی شعبہ کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ وبا کے درمیان طبی شعبہ سے جڑا ایک راحتی پیکیج ہے جس کے تحت میڈیکل سیکٹر کو قرض گارنٹی دی جائے گی۔

 مرکزی وزیر مالیات نے چھوٹی صنعتوں کو سہارا دینے کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی یہ اسکیم 3 لاکھ کروڑ روپے کی ہے، جسے بڑھا کر 4.5 لاکھ کروڑ روپے کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک ایم ایس ایم ای، ہاسپیٹلٹی سیکٹری کو 2.69 لاکھ کروڑ روپے الاٹ کیا جا چکا ہے۔

 اس کے علاوہ مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشن کے ذریعہ سے دیے جانے والے قرض کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایک نئی اسکیم ہے۔ اس کے تحت کمرشیل بینک کے ایم ایف آئی کو دیے گئے نئے اور موجودہ قرض کے لیے گارنٹی دی جائے گی۔ اس منصوبہ سے 25 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت کووڈ متاثرہ 25 لاکھ سے زائد لوگوں کو تین سال کے لیے 1.25 لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ اس قرض پر لگنے والی شرح سود بینکوں کے لیے طے ایم سی ایل آر سے 2 فیصد زیادہ ہوگا۔

 ’آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا‘ (خود کفیل ہندوستان روزگار منصوبہ) کی توسیع 31 مارچ 2022 تک کرنے کا اعلان بھی نرملاسیتارمن نے کیا۔ اس منصوبہ کے تحت حکومت 1000 ملازمین کی صلاحیت والی کمپنیوں میں پی ایف کا ایمپلائر اور ایمپلائی دونوں کا حصہ مرکزی حکومت بھرے گی۔ 1000 سے زیادہ ایمپلائی والی کمپنیوں میں پی ایف کے لیے ایمپلائی کا حصہ 12 فیصد حکومت برداشت کرے گی۔

مرکزی وزیر مالیات سیتارمن نے کہا کہ اس بار 8 معاشی راحت پیکیج اعلان کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے چار بالکل نئے ہیں اور ایک خاص طور پر ہیلتھ انفراسٹرکچر کے لیے ہے۔ کورونا کی دوسری لہر سے کئی سیکٹرس بحران میں ہیں، اور حکومت سے لگاتار مدد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت نے بھی اشارہ دیا تھا کہ ان سیکٹرس کو مدد پہنچانے کے لیے حکومت غور کر رہی ہے جو سب سے زیادہ بحران میں ہیں

بچوں کے لئے طبی سہولت کو بڑھانے پر خصوصی زور ۔ مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کےروز کہا کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اوربالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا کافی فائدہ ہو گا محترمہ سیتارمن کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اقدامات کے بعد مسٹر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا ’’وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے طبی سہولیات میں اضافہ ہوگا اوربالخصوص پسماندہ علاقوں میں اس کا زیادہ فائدہ ہوگا ، اس سے طبی شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔ ہمارے بچوں کے لئے طبی سہولت کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری اور اپنا کاروبار کرنے والوں کو امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس سے وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور اسے وسعت دے سکیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں مالی امداد فراہم کرنے کے لئے بہت سارے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے لئے پرعزم ہے۔

معاشی اقدامات سے معیشت مضبوط ہوگی۔امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا مسٹر شاہ نے آج وزیر خزانہ کے معاشی اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز میں یہ بات کہی۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کورونا سے متاثر صحت ، زراعت ، ایم ایس ایم ای اور سیاحت کے شعبوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ترغیبی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس سے روزگار میں اضافہ اور معیشت مضبوط ہوگی۔ 

مسٹر شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ ایک حساس حکومت کی حیثیت سے ملک کی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کورونا دور میں بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ وہ ہر ایک کو مفت کووڈ ویکسین دینے میں دنیا میں سب سے آگے رہنا ہو یا کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کرنا ہو